Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  •  اقوام متحدہ بھی سعودی اتحاد کے ساتھ مل گیا : یمنی رہنما

اقوام متحدہ بھی سعودی اتحاد کے غیر قانونی اقدامات کے ساتھ ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی تیل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے صرف ایک دن بعد پٹرول کے حامل سی ہارٹ بحری جہاز کو روکے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھی سعودی اتحاد کے غیر قانونی اقدامات کے ساتھ ہے۔

یمن کی آئل کمپنی نے زور دے کر کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کا یہ اقدام جہاز کی تلاشی لینے اور اس کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس موجود ہونے کے باوجود انجام پایا ہے۔ یمنی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ روکے گئے جہاز میں انتیس ہزار ٹن ایندھن ہے۔

یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا ہے کہ جارح اتحاد نے 2 ماہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ المتوکل نے سعودی اتحاد سے مطالبہ کیا کہ اس بحری جہاز کو فورا آزاد کرے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے کرتوتوں پر نظر رکھنے والی یمنی اتاھرٹی کے مطابق ماضی میں دو مرتبہ کی جنگ بندی کی سعودی اتحاد نے 14 ہزار مرتبہ خلاف ورزی کی تھی۔

ٹیگس