Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں اور فوجیوں کی تعداد سامنے آ گئی

شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں اور فوجیوں کی تعداد سامنے آ گئی ہے۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق شام کی سلامتی کے امور کے مبصر سعید فارس السعید نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے 3 ہزار فوجی  ہیں  جنہیں امریکہ نے شام کے علاقوں حسکه، تنف، الشداده، تل بیدر اور رمیلان  میں اپنے فوجی اڈوں راس العین، عین عیسی، تل ابیض اور عین العرب میں تعینات کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے یہ فوجی اور اڈے زیادہ تر کرد علیحدگی پسندوں کے اڈوں کے قریب واقع ہیں جن میں جبهه النصره اور داعش سے تعلق رکھنے والے مختلف اقوام کے دہشتگرد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ التنف جیسے فوجی اڈوں کا عراق میں دہشتگردوں کے فوجی اڈوں سے رابطہ ہے۔

غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ تیل کی لوٹ و مار کرنے کی غرض سے، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے امریکہ کی علی الاعلان ڈکیتی پر بارہا اعتراض کیا ہے۔

ٹیگس