حشد الشعبی نے امریکی حملوں کا دندان شکن جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی
Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
حشد الشعبی کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکہ کے ہر قسم کے حملوں کا دندان شکن جواب دینے کی جکمت عملی تیار کر لی ہے۔
المعلومه نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں اور ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے جوان صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں میں شام کی سرحد تک پھیل چکے ہیں اور اب ہم نے امریکہ کے ہر قسم کے حملوں کا دندان شکن جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات شام میں سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر امریکہ کے جنگی ہیلی کاپٹروں کے حملے کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے کہا ہے کہ کل بروز جمعرات دیر الزور میں امریکہ کے فوجی اڈے کونیکو اور اسی طرح گزشتہ شب امریکہ کے فوجی اڈے العمر پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔