Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان تجارت و اقتصاد کے شعبے میں مشترکہ کوششوں کے لئے پرعزم

ایران و پاکستان نے تجارت و اقتصاد کے شعبے میں مشترکہ تعاون مزید پختہ کرنے کے مقصد سے سرحدی منڈیوں کے قیام اور بارٹر ٹریڈ سمیت مختلف مسائل کا ایک بار پھر جائزہ لیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: جمعے کے روز پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایران و پاکستان کے مشترکہ تجارتی کمیشن کا دسواں اجلاس ہوا جس میں دونوں ممالک کے وفود نے آپس میں نقل و حمل اور کسٹم سے جڑے مسائل کو آسان بنانے، سرحدی تجارت کے فروغ اور اس سے متعلق دیگر مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سے قبل کمیشن کا نواں اجلاس ایران کے شہر زاہدان میں ہوا تھا۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی پاکستان کے ساتھ تقریبا ہزار کلومیٹر کی مشترکہ سرحد ہے جس کے سبب دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

سیستان و بلوچستان کے تجارت و معدن کے ڈائریکٹر ایرج حسن پور نے ارنا کو بتایا کہ پاکستان سے ملے ہوئے صوبے کے بطور سیستان و بلوچستان میں پائی جانے والی گنجائشوں سے بھوپور فائدہ اٹھانے پر حکومت توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان و افغانستان کی سرحدوں پر اس وقت اٹھارہ منڈیاں قائم ہیں اور کوئٹہ میں ہوئے کمیشن کے دسویں اجلاس میں انکے مزید فروغ، نقل و حمل، کسٹم، بارٹر ٹریڈ اور ویزا سے جڑے مسائل پر تبالۂ خیال ہوا۔

ٹیگس