May ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • جو غلطی تم نے غزہ کے بارے میں کی وہ لبنان کے بارے میں مت دھرانا: حزب اللہ کا انتباہ

حزب اللہ لبنان نے کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ کہ صیہونی فوج کےظالمانہ حملوں اورجہاد اسلامی کے کمانڈروں کو شہید کرنے کے باوجود نیتن یاھو حکومت کو بند گلی اور گڑھے سے نکلنے میں مدد نہیں ملے گی

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے شیخ علی دعموش نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطینی قیادت اور مزاحمتی فورسز نے صیہونیوں کے خلاف ہونے والی جنگوں میں ثابت کر دیا ہےکہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کےلئے ہر وقت تیار ہیں، انہیں اپنی فتح کا یقین ہے اور دشمن کی سازشوں اور اس کے مقاصد کو شکست دینے کے لئے اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

شیخ دعموش نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن اور بنیامین نتن یاہو داخلی مشکلات سے نکلنے اور اپنے سیاسی اتحاد کو بچانے کےلئے اس جنگ میں وارد ہوئے تھے لیکن دشمن کو ان سارے اہداف کے حصول میں ناکامی ہوئی ہے اور غاصب صیہونی اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے فلسطینی گروہوں کے درمیان وحدت و اتحاد نے ثابت کیا ہے کہ صیہونی فوج کا جہاد اسلامی کے کمانڈروں کے خلاف اقدام دراصل سارے مزاحمتی گروہوں کے خلاف اقدام تھا اور سارے مزاحمتی گروہ اس کا جواب دینے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں۔

شیخ دعموش نے صیہونیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تم لبنان کے بارے میں ہرگز ایسی غلطی مت کرنا جو تم نے غزہ میں انجام دی ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوج اور فلسطینیوں میں حضرت یوسفؑ کے مقبرے کے قریب جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرے کے پاس نابلس شہر میں صیہونی فوج اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپیں ہونے کی خبر ہے۔ صیہونی فوج نے 19 فلسطینی جوانوں کو مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں سے گرفتار کر لیا جب کہ صیہونی فوج زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینسوں کو داخل ہونے سے روکتی رہی۔

جنین کے جنوبی علاقے قباطیہ شہر می صیہونی فوج ایک جوان کو گرفتار کرنے کی ناکام کوشش کے بعد پسپائی پر مجبور ہو گئی ہے جب کہ رام اللہ کے علاقے ترمسعیا، قلقیلیہ کے علاقے کفرقدوم اور الخلیل سے بھی صیہونی فوج نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ٹیگس