May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکام کو ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی

متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زاید نے دبئی میں منعقد ہونے والی 2023ء کی عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زاید نے عالمی ماحولیاتی کانفرنس 2023 منعقدہ دبئی میں صیہونی ریاست کے صدر اور وزیر اعظم کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای کے سفیر محمد محمود آل خواجہ نے محمد بن زاید، ان کے نائب محمد بن راشد اور دبئی کے حاکم کا خط صیہونی ریاست کے صدر اسحاق ہرتزوگ اور وزیر اعظم نتن یاہو کے حوالے کر دیا ہے اور انہیں دبئی میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس کاپ 28 میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ٹیگس