May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • حسن نصراللہ ہمیں جنگ کے دہانے تک لا رہے ہیں: حزب اللہ کی فوجی مشقوں پر صیہونی کمانڈر کا ردعمل

حزب اللہ کی ہفتہ کے دن ہونے والی فوجی مشقوں پر صیہونی فوج کے انٹیلی جنس نے ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللہ نے شام سے ان کی سرحدوں میں ڈرون بھیج کر غلطی کی ہے اور اس کا نتیجہ ایک بڑی جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ناجائز صیہونی ریاست نے حزب اللہ لبنان کی ہفتے کے روز ہونے والی فوجی مشقوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ صیہونی فوج کی انٹیلی جنس کے سربراہ نے اُس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے خلاف شام یا لبنان میں حالات خراب کرنے کا نتیجہ ایک بڑی جنگ یا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کاروائی ہو سکتا ہے۔

صیہونی فوج کے انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ نے مزید کہا کہ حسن نصراللہ نے شام سے صیہونی ریاست میں ڈرون طیارہ بھیج کر بڑی غلطی کی ہے اور اس کا انجام ایک بڑی جنگ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان کی غاصب صیہونیوں کے چنگل سے آزادی کی 23 ویں سالگرہ پر جنوبی لبنان کی اپنی ایک چھاؤنی میں فوجی مشقیں انجام دی تھیں اور اس میں غیر ملکی صحافیوں کو بھی دعوت دی تھی۔ حزب اللہ نے ان فوجی مشقوں کا ہدف لبنان اور اپنی سرزمین کے دفاع کے مقصد سے اپنا اظہار آمادگی بیان کیا تھا۔

25 مئی 2000ء میں جنوبی لبنان میں صیہونی ریاست کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست کے بعد وہاں سے ذلت آمیز طریقے سے نکلنا پڑا تھا اور یہ دن لبنان میں مزاحمت کی عید کے دن سے مشہور ہو گیا ہے اور ہر سال اس دن کی مناسبت سے لبنان میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ٹیگس