Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • سید ہاشم صفی الدین، سینیئر رہنما حزب اللہ (فائل فوٹو)
    سید ہاشم صفی الدین، سینیئر رہنما حزب اللہ (فائل فوٹو)

حزب اللہ کے رہنما صفی الدین نے کہا ہے کہ حزب اللہ صیہونی ریاست کو نابود کرنے کی غرض سے تشکیل پائی ہے، جب تک اسرائیل موجود ہے ، حزب اللہ ہر روز زیادہ مضبوط ہوتی چلی جائے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایک سینیئر رہنما سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ حزب اللہ صیہونی ریاست کی نابودی کی غرض سے تشکیل پائی ہے اور جب تک اسرائیل کا وجود ہے تو اس وقت حزب اللہ ہر روز پہلے سے زیادہ طاقتور ہوتی چلی جائے گی یہاں تک کہ اسرائیل کی نابودی اور انہیں علاقے سے باہر نکالنے کا وقت آ جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر اور پابندیاں امریکی جنایت اور مظالم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے علاقے میں امریکی اقتصادی دہشت گردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے ڈالر کے ذریعے سے دوسروں پر دباؤ ڈالتا ہے، وہ دنیا کے علاقوں کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ علاقے ایران کے ہاتھ نہ لگ جائیں، اس لئے ان علاقوں میں بھوک و پیاس کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

حزب اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے سلسلے میں بھی یہی حربہ اختیار کر رکھا ہے اور ان علاقوں کی صورتحال بہت خراب ہے۔

سید صفی الدین نے ناجائز صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے کوئی حماقت کی تو حزب اللہ کے جوان مقبوضہ الجلیل میں داخل ہو جائیں گے۔

ٹیگس