Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • بجلی اور گیس کا بحران دوست ممالک کی مدد سے حل کرنے میں امریکہ رکاوٹ: لبنانی وزیر توانائی

لبنان کے وزیر توانائی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ ملک میں جاری بجلی اور گیس کا بحران دوست ممالک کی مدد سے حل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنانی کی عبوری حکوت کے وزیر توانائی ولید فیاض نے کہا ہے کہ وہ لبنان کے وزیر توانائی بننے سے پہلے لبنان کے سابق صدر میشل عون سے ملے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ لبنان میں بجلی کا بحران جلد ہی حل ہو جائے گا، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے کہ وہ مصر اور اردن سے بجلی فراہمی کے منصوبے میں لبنان کو مدد فراہم کرنے پر تیار ہے جب کہ لبنان میں امریکہ کے سفیر نے بھی انہی باتوں کا اظہار کیا اور میرا خیال تھا کہ یہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل منصوبہ امریکہ کی مدد سے منطقی طور پر حل ہو جائے گا۔

لبنان کے عبوری وزیر توانائی نے مزید کہا کہ شام کے ساتھ لبنان کے تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں لیکن مصر ایک بڑا عرب ملک ہے، مصر سے لبنان تک بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ شام کی طرف سے ٹیکس کا مسئلہ تھا لیکن شام نے کہا کہ وہ اس مد میں کچھ بھی نہیں چاہتے، وہ 8 فیصد گیس لیں گے، اس بات پر امریکہ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کی۔

فیاض نے مزید کہا کہ امریکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی عدم آمادگی کا بہانہ کر رہا ہے، اگر امریکہ واقعا سچا ہوتا تو تین روز میں لبنان کے اندر گیس اور بجلی پہنچ جاتی۔ لبنان کے دوستوں کی مدد سے بجلی کے بحران کے خاتمے کے بارے میں فیاض نے کہا کہ امریکہ اس راہ میں رکاوٹ ہے اور امریکہ نے دوست ممالک کی مدد سے اس بحران کے حل سے منع کیا ہے، ایران کی پیشکش اس معاملے میں بہت واضح ہے جب کہ مصر کو امریکہ کی جانب سے تحریری ضمانت چاہیے کہ لبنان کو بجلی کی فراہمی سے اس پر پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی جو ابھی تک مصر کو نہیں مل سکی ہے۔

ٹیگس