یمنی انصاراللہ کی امریکی فوج کو سمندری حدود کے نزدیک آنے پر وارننگ
Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
صنعا حکومت کے معاون وزیر خارجہ حسین العزی نے امریکی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یمنی سمندری حدود کے پاس آنے سے دور رہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق حسین العزی نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ بین الاقوامی امن و امان اور بحیرہ احمر میں کشتی رانی کی راہوں کو پرامن اور محفوظ بنانے کی خاطر امریکی افواج ہماری سمندری حدود سے دور رہیں۔
انصاراللہ یمن کی طرف سے امریکی دہشت گرد افواج کو دھمکی ایسے وقت میں دی گئی ہے جب سنٹ کام نے حالیہ دنوں میں اعلان کیا ہے کہ امریکی نیوی سیل کے تین ہزار سے زیادہ فوجی مشرق وسطی پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ علاقے میں کشیدگی بڑھانے والے غیرعاقلانہ اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی کوشش یہ ہے کہ یمن میں صلح کا قیام نہ ہو پائے۔