Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • تحریک انصار اللہ کے وفد کو ملی سعودی عرب کی دعوت

سعودی عرب نے یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے وفد کو ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے وسیع جنگ بندی اور امن مذاکرات کی تکمیل کے لیے تحریک انصار اللہ کے وفد کو ملک کے دورے کی دعوت دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس نے یمن کی تحریک انصار اللہ کے وفد کو ریاض کا دورہ کرنے، یمن میں وسیع جنگ بندی کے حصول اور تنازعات کے سیاسی حل کے حوالے سے مذاکرات مکمل کرنے لئے کی دعوت دی ہے۔

ایکس سوشل نیٹ ورک پر سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2021 میں پیش کیے گئے سعودی تجاویز اور اس سلسلے میں ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکرات کے مطابق، سعودی ٹیم نے محمد الجابر کی سربراہی میں یمن میں سعودی عرب کے سفیر نے سلطنت عمان میں یمنی فریق سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صنعا کے وفد کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے تاکہ ملاقاتوں اور مذاکرات کے سلسلے کو مکمل کیا جا سکے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں اس وفد اور سینئر یمنی مذاکرات کار کی کامیابی کی خواہش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم صنعا میں عمان کے ثالثی وفد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ٹیگس