Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی قوتوں کے میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر اس حکومت کے سیکورٹی اداروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق اس غاصب حکومت کے سیکورٹی اداروں نے غزہ کی پٹی سے بالخصوص بیت حانون کی سرحدی گزرگاہ کے بند ہونے کے بعد ان علاقوں سے ممکنہ طور پر راکٹ فائر کئے جانےکے خوف سے اپنی فوج کو الرٹ کردیا ہے -

واضح رہے کہ صیہونی حکام نے غزہ کی سرحد پر بیت حانون کراسنگ کو چار روز سے بند کر رکھا ہے اور وہ فلسطینی شہریوں اور بیماروں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہيں-

پیر کے روز غاصب صہیونی فوج نے غزہ کے مشرق میں واقع سرحدی پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایسے وقت میں صیہونی حکومت کے سیکورٹی ادارے میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر چوکس ہیں کہ جب مقامی ذرائع نے گزشتہ ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ غزہ کے مزاحمتی گروہوں نے اس علاقے سے سمندر کی طرف کم از کم ایک میزائل داغا ہے تاکہ اپنی فوجی طاقت و صلاحیت کا مظاہرہ کرسکیں - دریں اثناگزشتہ اگست میں بھی غزہ میں مزاحمت نے اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے اور طاقت کے مظاہرے کے لیے سمندر کی طرف کئی میزائل تجربات کیے تھے۔

ٹیگس