غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری، 436 فلسطینی شہید (ویڈیو)
Oct ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کے مطابق اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے، اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 436 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 91 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2271 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ پر بمباری شروع کردی، بمباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے۔