Oct ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کا انتباہ، جنگ کے نتائج ناقابل حساب ہوں گے

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ان کے مزید دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں اور غزہ میں کشیدگی کے دوران جاں بحق ارکان کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں فوجی کارروائیوں کا تسلسل وہاں کے لوگوں کے لیے ’تباہ کن‘ ہوگا۔
انہوں نے جاپان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ فوجی کارراوئیوں میں مزید اضافہ بلکہ صرف ان سرگرمیوں کا تسلسل بھی غزہ کے لوگوں کےلیے تباہ کن ہو گا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پناہ گزینوں کی ایجنسی ’یو این ایچ سی آر‘ کے پاس فلسطینی علاقوں یا اسرائیل میں کوئی باضابطہ مینڈیٹ نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی انتہائی غم اور تشویش ہے جس کا اظہار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت میرے بہت سے ساتھیوں نے کیا ہے۔
انہوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملوں کو بھی ’خوفناک‘ قرار دیا اور کہا کہ لبنان اور دیگر ممالک تک پھیلنے والے تنازع کے نتائج ’ناقابل حساب‘ ہوں گے۔

ٹیگس