Oct ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے ہونین فوجی اڈے میں تعنیات صیہونی فوجیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صیہونی فوجی اڈے ہونین میں تعینات غاصب فوجیوں پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے تھوڑی دیر قبل مقبوضہ شبعا فارمز اور کفرشوبا پہاڑیوں میں واقع رویسات العلم میں صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی خبر بھی دی تھی۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجی اڈے العباد کو گائيڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی خبر بھی دی ہے۔ اس حملے میں صیہونیوں کا بعض فنی سازوسامان تباہ ہوگيا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم جنوبی سرحدوں پر جاری جھڑپوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حملے کر رہے ہیں۔ اور اگر ضروری ہوا تو اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دیں گے۔

ٹیگس