Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج نیتن یاہو سے ناراض

غاصب اسرائیلی وزیر اعظم سے اسرائیلی فوج ناراض، ناراضگی کی وجہ نیتن یاہو کا بیٹا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج کل غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیٹا اسرائیلی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کیونکہ اسی کی وجہ سے باپ یعنی نیتن یاہو ایک مشکل میں پھنس گئے ہیں اور ان کی اپنی ہی فوج نیتن یاہو سے ناراض ہے۔

در اصل غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا 32 سالہ بیٹا "یائر" اس وقت، میڈیا رپورٹوں کے مطابق، امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں عیش کی زندگی گزار رہا ہے جبکہ غاصب اسرائيل، فلسطین کے استقامتی محاذ کے مقابل اپنی غاصبانہ بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اب اسرائیلی فوجی نیتن یاہو کو شدید ہدف تنقید بنا رہے ہیں اور سوال پوچھ رہے ہیں کہ ہنگامی حالات کا اعلان کئے جانے کے باوجود آپ کا بیٹا جنگ میں حصہ لینے کے لئے واپس کیوں نہیں آ رہا ہے؟

برطانوی اخبار "دی ٹائمز" نے اسرائیل کے شمالی محاذ پر تعینات ایک غاصب فوجی سے بات کی تو اس نے کہا کہ "یائر میامی بیچ پر زندگی کا لطف لے رہا ہے جبکہ میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہوں۔" غزہ کی سرحد پر ایک اور غاصب فوجی نے کہا کہ "وزیر اعظم کا بیٹا کہاں ہے، وہ اسرائیل میں کیوں نہیں ہے۔"

ٹیگس