فلسطینی استقامتی مجاہدین نے ایک بار پھر تل ابیب پر میزائل برسائے
عبری ذرائع کے مطابق فلسطینی استقامتی محاذ کے مجاہدین نے غاصب اسرائيل کے مرکزی شہر تل ابیت پر ایک بار پھر شدید میزائل حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے غزہ کے مظلوم عوام پر غاصب اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں بریگیڈ کے مجاہدین نے تل ابیب پر زبردست میزائل حملہ کیا ہے۔ عبری ذرائع نے بھی کہا ہے کہ تل ابیب میں حملے کے سائرن کی آوازیں سنائي دی ہیں۔
تل ابیب پر یہ حملہ اب سے کچھ دیر پہلے ہی کیا گیا ہے۔
ادھر غاصب اسرائیل کے ٹی وی چینل 11 نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تل ابیب میں بین گورین ہوائی اڈے کے نزدیک دو میزائل جا کر لگے جس کی وجہ سے مذکورہ ہوائی اڈے پر طیارہ پروازیں رک گئیں۔
دریں اثنا، الجزیرہ کے رپورٹر نے بھی " کیسوفیم" صہیونی بستی میں حملے کے سائرن بجنے کی خبر بدی ہے۔ صہیونی فوج کے ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ غزہ سے تل ابیب کی طرف 5 میزائل داغے گئے اور آئرن ڈوم سسٹم ان میں سے 2 میزائلوں کو روکنے میں کامیاب رہا۔