Nov ۰۱, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے حملوں میں شدت کے بعد اسرائیلی بحری جنگی جہاز بحیرۂ احمر کی طرف فرار

غاصب اسرائیلی حکومت کی طرف یمن کی مسلح افواج کے حملوں میں شدت آنے کے بعد اسرائیلی بحری جنگی جہازوں کو بحیرۂ احمر کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے اپنے جنگی جہازوں کے بحیرۂ احمر میں داخل ہونے کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے یمن کی مسلح افواج کے ڈرون اور میزائل حملوں میں شدت آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں جاری اقدامات اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد اسرائيلی بحری جہاز بحیرۂ احمر میں داخل ہوئے ہیں۔

ادھر غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان دانیل ہگاری نے آج صبح کہا تھا بحیرۂ احمر کی طرف سے ایلات شہر کی طرف فضائی خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں گزشتہ روز کہا تھا کہ یمن کے ڈرون اور میزائل یونٹ نے غاصب اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملوں کا یہ سلسلہ غاصبانہ قبضے کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

 

ٹیگس