Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • حماس: غزه کے اسپتالوں پر حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام، غزہ کے اسپتالوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے گذشتہ مہینے غزہ کے الاہلی اسپتال میں موجود بیماروں کے بہیمانہ قتل عام کا مشاہدہ کیا اور غزہ کے اسپتالوں پر حملہ کرنے میں امریکہ، غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ آنروا اسکول پر بھی حملہ کیا ہے۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ان حملوں میں امریکی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے اس لئے فلسطینی عوام اور غزہ کے اسپتالوں پر کی جانے والی جارحیت کے ذمہ دار امریکی حکام بھی ہیں جو غاصب صیہونی حکومت کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔انھوں نے غزہ میں گھمسان کی جنگ کی خبر دیتے ہوئے تاکید کی کہ غاصب صیہونی حکومت انسانیت اور بین الاقوامی امن و صلح کے لئے بڑا بھیانک خطرہ ہے اور عالمی رائے عامہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو غزہ کے عوام کے کئے جانے والے قتل عام کی مذمت کر رہی ہے۔

ٹیگس