Nov ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے سر چڑھ کر بول رہا ہے حزب اللہ کا بھوت

صیہونی حکومت پر حزب اللہ کا اتنا خوف طاری ہے کہ اس نے حزب اللہ کے میزائل حملے کے خوف کی وجہ سے غلطی سے خطرے کا سائرن بجا دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کی کارروائیوں کے بارے میں صیہونی حکومت پر اتنی تشویش طاری ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں فضائی اور زمینی حملے کے انتباہی سائرن بجا دیئے۔

الجزیرہ چینل کے رپورٹر نے منگل کی صبح  اپنی رپورٹ میں کہا کہ الجلیل اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں خطرے کا الارم فعال ہو گیا ہے۔

چند منٹ بعد اطلاع ملی کہ صیہونی حکومت کے ڈرونز نے لبنان کے جنوب میں واقع علاقے یارون پر حملہ کیا۔

جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت لبنانی سرزمین سے دراندازی سے تشویش میں تھی لیکن اس حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ یہ خطرے کی گھنٹی غلطی سے بج گئی تھی۔

حزب اللہ لبنان نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے ساتھ ہی اس نے کئی بار صیہونی فوج کے ٹھکانوں  پر برکان میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ٹیگس