Nov ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر شدید حملہ

لبنان کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی آبادی کے علاقے مطلہ میں ایک ایسی عمارت پر حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے جہاں صیہونی فوجی جمع تھے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی اسلامی استقامت حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی فوجی ٹھکانوں پر نئے حملے کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے منگل کی صبح ایک ایسی عمارت کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس میں صیہونی فوجی جمع تھے۔

 

غاصب صیہونی حکومت کے ریڈیو نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے لبنان کی سرحد سے ملنے والے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں ایک عمارت پر میزائل حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔ پریس ذرائع نے غزہ کے اطراف میں صیہونی آبادی والے علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب بعض پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ شمالی فلسطین میں ڈرون حملے کی دھمکی ملنے کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی اعلان کیا ہے کہ خطرے کا سائرن، لبنان سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کے سرحد کے قریب واقع علاقوں میں بجا۔

 

ٹیگس