Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے سمجھوتے کے دائرے میں غاصب صیہونی حکومت کی قید سے رہا ہو کر مزید کئی فلسطینی اپنے گھرانوں میں واپس پہنچ گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: انیس سال سے کم عمر کے کئی فلسطینی بچے اتوار کی رات غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع عوفر جیل سے رہا ہو کر واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ جب ان فلسطینی قدیوں کو رہا کیا جا رہا تھا جو عوفر جیل کے پاس موجود ان فلسطینیوں کے اہل خانہ کے خلاف صیہونی فوجیوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد کی حالت بگڑ گئی۔ فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی نے آنسو گیس سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اکیس بتائی ہے۔
رہا ہونے والے فلسطینیوں نے قید کی صعوبتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی، جیلوں میں بند فلسطینی مریضوں تک کی کوئی دیکھ بھال نہیں کرتے اور بیمار ہونے پر جیل میں بند فلسطینی قیدیوں کو دوائیں تک مہیا نہیں کرائی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی المناک صورت حال پر سارے فلسطینی سوگوار ہیں اس لئے صیہونی جیل سے رہائی پر خوشی کا اظہار نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس