Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran

قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں کچھ صیہونی قیدیوں کو ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے کے آغاز کی خبر دی ہے۔ صیہونی ٹی وی چینل بارہ نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کچھ صیہونی قیدیوں کو عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کیا ہے۔ سی این این نے بھی باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کم سے کم ایک امریکی قیدی کو بھی رہا کیا جا رہا ہے۔ قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں سات عورتوں اور پانچ بچوں کو عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سپرد کیا گيا ہے۔ البتہ فلسطین کی تحریک مزاحمت نے ابھی اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ قیدیوں کے امور کی فلسطینی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں فلسطین کی پندرہ قیدی عورتوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب صیہونی قیدیوں کی رہائي کے پس پردہ غزہ میں جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کی کوشش کی خبریں ملی ہیں۔ قطر میں ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی مدت میں مزيد دو سے چار روز کی توسیع عمل میں آسکتی ہے۔

ٹیگس