Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ملبے تلے 6500 سے زیادہ فلسطینی غزہ میں ابھی بھی دبے ہوئے ہیں

فلسطینی حکومت کے پریس آفس نے کہا ہے کہ چھ ہزار پانچ سو سے زیادہ فلسطینی طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی حکومت کے پریس آفس نے کہا ہے کہ غزہ پر سات اکتوبر سے شروع ہونے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں پندرہ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں چھ ہزار ایک سو پچاس بچے اور چار ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں سینتیس ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین کے استقامتی گروہوں نے سات اکتوبر کو طوفان الاقصی کے نام سے قدس کی غاصب حکومت کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا تھا اور اس حکومت نے اپنی شکست کا بدلہ لینے اور استقامتی گروہوں کے آپریشن کو روکنے کےلئے غزہ پٹی کی تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا اور ان پر بمباری کی۔

ٹیگس