محمدعلی الحوثی: امریکیوں سے کہتے ہیں کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائيں
Dec ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن نے کہا ہے کہ یمنی قوم ملت جہاد ہے اور ہماری بندوقوں کا رخ حقیقی دشمن یعنی اسرائیل کی طرف ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ہم امریکیوں سے کہتے ہیں کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائيں۔ انہوں نے کہا کہ کیا غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی عرب حکومتیں صرف نشستوں اور کانفرنسوں کے انعقاد پر اکتفا کریں گی؟ محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ حماس اور جہاد اسلامی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال کر ان کی جگہ اسرائیل کو اس فہرست میں جگہ دے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے اس سینیئر رکن نے کہا کہ یمنی قوم ملت جہاد ہے اور اس نے اپنی بندوقوں کا رخ اپنے حقیقی دشمن یعنی اسرائيل کی طرف کررکھا ہے۔