Dec ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran

اسرائیلی ذرائع نے اس لمحے کا ویڈیوز جاری کیا ہے جب حماس کے کمانڈوز نے زیکیم بیس پر حملہ کیا تھا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: کچھ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس لمحے کی ویڈیوز حاصل کی ہیں جب حماس کے میرینز نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے سی سی ٹی وی کیمروں سے ایسی تصاویر حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اس لمحے کی منظر کشی کرتی ہیں جب حماس کے میرینز کمانڈوز نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع "زیکیم" کے ساحلوں اور فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم " نے ہفتے کی شام یہ ویڈیو شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام نے زیکیم بیس پر حملہ کرنے کے بعد 19 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

جاری ہونے والے ویڈیو میں، ایک کشتی کو دیکھا جا سکتا ہے جو 7 اکتوبر کی صبح 6:45 پر زیکیم کے ساحل پر پہنچی اور اس پر سوار مسلح افراد زیکیم بیس کی طرف فائرنگ کر رہے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ نے ان ویڈیوز پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تردید یا تصدیق کی لیکن اس سے قبل حماس نے زیکیم بیس کے اندر سے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کی ویڈیوز جاری کی تھیں۔

حماس کی عسکری شاخ نے اپنے پچھلے بیان میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ زیکیم بیس میں بڑی تعداد میں فوجی مارے گئے۔

ٹیگس