یمنی مسلح افواج کا 2 جہازوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں بیان
یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں بحیرۂ احمر میں صیہونی حکومت سے متعلق دو بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ چینل کے مطابق یمنی ذرائع نے آج پیر کے روز بتایا کہ یمنی فوج کی طرف سے داغے گئے دو میزائلوں سے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں، جن کو اس وقت قتل و غارت، تباہی اور محاصرے جیسے اقدامات کا سامنا ہے، مظلوم افراد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یمنی بحریہ نے صیہونی حکومت سے متعلق دو بحری جہازوں کو خصوصی آپریشن میں نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے ان جہازوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے ہماری باتوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج صیہونی حکومت کی بندرگاہوں کے علاوہ بین الاقوامی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو یقین دلاتی ہیں کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور وہ اپنے شناختی سسٹم کو فعال رکھیں۔