Dec ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ: زمینی جنگ میں مزید 7 صیہونی فوجی ہلاک

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہےکہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے تل الزعتر میں کارروائی کرتے ہوئے سات صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: القسام بریگيڈ نے اعلان کیا کہ منگل کی رات کو القسام بریگيڈ کے جوانوں نے شہر خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا کہ جس میں موجود سات صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔ القسام بریگيڈ نے اسی طرح یاسین ایک سو پانج اینٹی ٹینک میزائل کے ذریعے مرکزی غزہ میں صیہونی فوج کے ایک بولڈوزر کو نشانہ بنایا۔ القسام بریگيڈ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی دیرالبلح کے اطراف میں بھی صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے کہ جس کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو غاصب عناصر اٹھاکر لے گئے۔ جنین بٹالین نے بھی کہا ہےکہ اس نے جنین کیمپ کے اطراف میں غاصب فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

ٹیگس