Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • یحییٰ سریع: یمن کی مسلح افواج ہر جارحیت کے مقابلے کےلئے پوری طرح تیار ہیں

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے امریکا کو ہر جارحانہ اقدام کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج ہر جارحیت کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا اور ان تمام ملکوں کو کہ جنہیں امریکی دشمن صیہونی حکومت کے جہازوں کی حفاظت کے لئے یہاں لانا اور اس مہم میں دخیل کرنا چاہتا ہے، ہر قسم کی کشیدگی اور اپنے ملک اور عوام کے خلاف ہر جارحیت کے نتائج کی بابت خبردار کرتے ہیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اور ملک و قوم کے دفاع میں اپنے دینی اور ملی فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی ضروری اقدام سے دریغ نہیں کریں گی۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام پر مظالم کے تعلق سے ہمارا موقف اصولی اور اٹل ہے اور کسی بھی قسم کے تغیرات اور چیلنجوں سے تبدیل ہونے والا نہیں ہے۔

ٹیگس