Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی وحشيگری کی  بابت ڈبلیو ایچ او کا سخت انتباہ

عالمی ادارہ صحت نے غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں طبی مراکز اور اسپتالوں پر صیہونی حملوں کے ابتر نتائج اور فلسطینی بچوں کی اموات پر سخت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عالمی ادارہ صحت نے غزہ پر صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں اسپتالوں اور طبی مراکز نیز دیگر بنیادی تنصیبات پر صیہونی حکومت اب تک چھے سو بار حملہ کر چکی ہے اور ان حملوں میں اب تک چورانوے طبی مراکز اور اناسی ایمبولینسوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب غرب اردن میں بھی اب تک چوبیس طبی مراکز اور دو سو بارہ ایمبولینسوں کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔
دریں اثنا اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ بالکل کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جو اب قابل رہائش نہیں رہا ہے۔

ٹیگس