Jan ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے پیر کو بھی غزہ پر اپنی وحشیانہ بمباری جاری رکھی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے رہائشی مکانات پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز بھی شدید بمباری کی جس میں کم سےکم تینتیس فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت کی جانب سے صیہونی جارحیت کے جواب میں طوفان الاقصی آپریشن شروع کئے جانے کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کے رہائشی علاقوں، اسپتالوں، طبی مراکز اور اسکولوں نیز شہری تنصیبات پر شدید بمباری کی۔ غزہ کے خلاف صیہونی جرائم کے ارتکاب میں اب تک چوبیس ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور چھیاسٹھ ہزار زخمی ہو چکے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت میں ایک ہزار سے زائد بچوں کو دماغ کی چوٹیں پہنچی ہیں اور بعض معذور ہوگئے ہیں۔

ٹیگس