Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج کے ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے بدستور جاری ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات میں الجدید کمیپ کے متعدد گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں شہید ہونے والوں کو ملبے سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں اور اب تک چار بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ اسی طرح صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے شمالی غزہ کے جبالیا البد ٹاؤن کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت نے خان یونس کےایک علاقے پر بھی بمباری کی ہے جس میں پینتالیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہيں کہ جنہيں رفح میں منتقل کیا گيا ہے، ان زخمیوں میں سے پندرہ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ خبری ذرائع نے اسی طرح جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مرکزی اور مغربی علاقوں پر صیہونی حکومت کے توپخانے کے شدید حملوں کی خبر دی ہے۔

ٹیگس