صیہونی فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کا میزائلی حملہ (ویڈیو)
Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے ایک صیہونی فوجی اڈے پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المنار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع برکہ ریشا اسرائیلی اڈے کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ الجلیل علیا علاقے میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے پر لبنان کی جانب سے کئی میزائلی فائر کئے گئے ہيں۔
حزب اللہ لبنان نے بھی اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے بیاض بلیدا چھاؤنی کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں معینہ ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔