اسرائیلی جنگی قیدیوں کا پیغام (ویڈیو)
Jan ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی جنگی قیدیوں کا پیغام نیتن یاہو کی حکومت کےلئے نشر کردیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے جمعے کی رات تین صیہونی خاتون قیدیوں کا ویڈیو پیغام نشر کیا ہے جس میں یہ صیہونی قیدی خواتین نیتن یاہو کابینہ سے خود کو جلد رہا کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ یہ قیدی خواتین نتن یاہو سے غزہ کے خلاف جنگ بند کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کو ان کے گھروں کو واپس پہنچنے کی تدابیر اپنانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔
ان صیہونی خواتین قیدیوں نے صیہونی شہریوں سے نیتن یاہو کابینہ پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے مظاہرے جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان اسرائیلی قیدی خواتین نے کہا کہ وہ تل ابیب کے میزائل حملوں اور بمباری کی زد میں ہیں اور کبھی بھی ہلاک ہوسکتی ہیں اس لئے غزہ کی جنگ فوری طور پر روک دی جائے۔