Feb ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ نہ صرف غزہ بلکہ خطے کی تمام جنگوں کا ذمہ دار: تحریک حماس

تحریک حماس کے خارجہ تعلقات کے سربراہ اسامہ بن حمدان نے کہا ہے کہ امریکہ نہ صرف غزہ بلکہ خطے کی تمام جنگوں کا ذمہ دار ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ بن حمدان نے المنار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت کا علاقے میں کوئی مستقبل نہیں ہے- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مزاحمتی محاذ نے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے کہا کہ فلسطین کی آزادی کاعمل طوفان الاقصیٰ آپریشن سے شروع ہوچکا ہے اور مزاحمت کے منصوبے کے بارے میں کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

حماس کے اس اہم عہدیدارنے کہا کہ اس جنگ کے بعد فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ ایسے رہنماؤں کا انتخاب کریں کہ جو فلسطینی تنظیموں کی پیش رفت کا باعث بنیں-

اس درمیان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر تباہی مچانا اور فلسطینیوں کی جبری منتقلی جنگی جرم ہے-

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکرترک نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت نے حائل علاقہ قائم کرنے کے لئے غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان ایک کلومیٹر کے فاصلے تک کی تمام عمارتیں ڈھا دی ہیں کہا کہ عام شہریوں کی جبری منتقلی جنگی جرم ہے۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے ، جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ کارروائیاں عدم دسترس، تاخیر، رکاوٹ اور جھڑپوں جیسے متعدد خطرات کا شکار ہیں۔

ٹیگس