Feb ۱۶, ۲۰۲۴ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے جرائم کا ذمہ دار امریکہ ہے: سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے خطے میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جمعہ کے روز حزب اللہ کے شہید کمانڈروں کی برسی کے موقع پر امریکہ کی طرف سے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت بشمول اس حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بہنے والے خون کے ہر قطرے کی ذمہ دار امریکی حکومت ہے اور صیہونی صرف آلۂ کار ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے ایثار و قربانی اور ثابت قدمی کو مزاحمتی فورس کی اہم ترین خصوصیات میں شمار کیا اور کہا کہ مزاحمت صیہونی حکومت کو بحران سے دوچار کرنے کا باعث بنی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ مزاحمتی تحریکوں کی قربانیاں اور رد عمل عارضی نہیں ہیں بلکہ اہداف کی شناخت، بصیرت اور ادراک سے حاصل ہوئی ہیں اور اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کا جواب جنگی محاذوں پر جنگ کا جاری رہنا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ جو بھی مزاحمت اور جہاد کے میدان میں موجود ہے وہ قدس کی راہ میں اپنی جان قربان کرتا ہے اور مزاحمت کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے علما اور کمانڈر شہادت کے خواہاں ہیں۔

 

ٹیگس