Mar ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت میں امریکی جنگی طیارے بھی شامل

ایران میں تحریک حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں امریکی جنگی طیارے بھی شریک رہتے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایران میں تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہا ہے کہ صیہونی حکام سمجھتے ہیں کہ غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنا کر وہ تحریک حماس کو تباہ کر سکتے ہیں جبکہ پورے علاقے میں القسام بریگیڈ کا جال پھیلا ہوا ہے جس نے ابھی اپنی پوری توانائی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اور وقت پر طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سات اکتوبر کی تاریخ صیہونی حکومت کی موت اور زوال کی تاریخ ثابت ہوئی ہے جو اب فوجی طاقت میں کبھی پہلے جیسی نہیں ہو سکتی۔ خالد قدومی نے کہا کہ تیس ہزار سے زائد فلسطینی شہدا میں ستّر فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں اور یہ غاسب صیہونی حکام کے جنون کو ثابت کرتا ہے اور صیہونی حکام ہی بخوبی جانتے ہیں سات اکتوبر کی تاریخ نے کیسے صیہونی ازم کی چولیں ہلا کر رکھ دیں۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے مرکاوہ ٹینک، فلسطین کی تحریک استقامت کے نشانے پر رہے ہیں اور اس ٹینک کی تباہی نے صیہونی حکومت کی کمزور فوجی طاقت اور فلسطینیوں کی مضبوط طاقت و توانائی کا لوہا منوایا ہے۔

خالد قدومی نے حزب اللہ لبنان کی کارروائیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت، لبنان سے ملنے والے مقبوضہ علاقوں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئی ہے اور ہزاروں صیہونی اپنا گھربار چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جنگ جاری رہنے کے نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا ہے۔

خالد قدومی نے صیہونی قیدیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان قیدیوں کو حتی صیہونی فوجی ٹینکوں سے کھینچ کر نکالا اور قیدی بنایا گيا ہے۔

ٹیگس