صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے (ویڈیو)
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے بحری فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی استقامت نے غزہ پٹی میں ملت فلسطین کی حمایت اور اس کی شجاعانہ مزاحمت و استقامت کی مدد کے لئے راس الناقورہ علاقے میں صیہونی دشمن کے بحری اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے گذشتہ دنوں بھی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی برانیت فوجی چھاؤنی اور الراہب فوجی اڈے پر میزائلی حملے کئے تھے۔ حزب اللہ لبنان نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور اس علاقے میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں پر حملے کرنا شروع کئے ہيں جس سے ان علاقوں کے صیہونیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ اب تک لبنانی سرحد سے متصل صیہونی کالونیوں کے دسیوں ہزار باشندے استقامت کے حملوں کے خوف سے فرار اختیار کرچکے ہيں۔