Apr ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے جاسوسی کے اڈوں پر حملہ

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شلومی علاقے میں دو عمارتوں کو اپنے حملے کا نشان بنایا ہے یہ عمارتیں اسرائیلی فوج کا خفیہ ٹھکانے تھیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اس حملے کے بعد المطلہ ٹاؤن میں بھی کچھ عمارتوں پر حملے کئے ہیں ابھی ان حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے- حزب اللہ لبنان نے اسی طرح کچھ گھنٹہ قبل شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع حانیتا فوجی اڈے میں اسرائیل کے جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا ہے-

حزب اللہ لبنان کہ جس نے مغربی الجلیل میں حدب یارین اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی، اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ کفر شوبا کی بلندیوں میں واقع رویسات العلم بیس کے قابضین کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اس کے اطراف کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ لبنانی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایفن مناحیم ٹاؤن کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانے پر راکٹ سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بھی سرحدی علاقے الراھب میں، قابض فوج کے جاسوسی آلات کو نشانہ بنانے اور ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس