غاصب صیہونی حکومت جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ کیوں بنا رہی ہے؟
May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت نے لبنانی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر جنوبی لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس صیہونی جارحیت میں جنوبی لبنان میں الخيام اور الظہیرہ علاقے نشانہ بنے اور صیہونی جنگی طیاروں نے ان علاقوں پر دو بار حملہ کیا ۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ نہیں ملی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت، کہ جس نے حزب اللہ کے مقابلے میں جنگ میں شکست کا سامنا کیا ہے، اپنی اس ذلت کی پردہ پوشی کے لئے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے جس میں اب تک سیکڑوں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔