May ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت ضمیر و اخلاق سے عاری، نازیوں سے بھی بدتر ہے: نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےغاصب صیہونی حکومت کو ضمیر و اخلاق سے عاری اور نازیوں سے بھی بدتر قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے منگل کی شام اپنی والدہ کی رحلت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم اور دنیا کے مسائل سے غافل ہیں انہیں رفح پر ہونے والے ہولناک جرائم کو دیکھ کر بیدار ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت رفح کے ان علاقوں پر بھی حملے کر رہی ہے جنہیں اس نے خود محفوظ علاقے قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ رفح میں پناہ گزینوں کے قتل عام نے صیہونی حکومت کے چہرے پر پڑی تہذیب و اخلاق کی تمام جھوٹی نقابیں اتار کر پھینک دی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رفح کے بارے میں امریکہ کے دوغلے پن نے حالیہ ہفتوں کے واقعات میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رفح میں صیہونی فوج کے ہولناک جرائم اس ناجائز حکومت کے زوال میں تیزی کا باعث بنیں گے۔

ٹیگس