Jun ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد حماس نے کیا خیر مقدم

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی کی حمایت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: تحریک حماس نے اعلان کیا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے، غزہ میں مستقل جنگ بندی، اس پٹی سے قابض افواج کے مکمل انخلاء، قیدیوں کے تبادلے، غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کی ان کے گھروں میں واپسی اور رہائش، غزہ کے علاقے کی آبادی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا کمی اور غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی عدم مخالفت پر مشتمل منظور کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہيں-

تحریک حماس نے ان ضوابط اور شقوں کے نفاذ کے حوالے سے جو فلسطینی عوام اور مزاحمت کے مطالبات کے مطابق ہیں، بالواسطہ مذاکرات میں داخل ہونے کے مقصد سے ثالثی کرنے والے فریقوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس پوری فلسطینی قوم کےساتھ مل کر اپنے قانونی حقوق کے حصول اور سب سے بڑھ کر قابضین کو نکال باہر کرنے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اپنی جدوجہد جاری رکھنے پر بھی زور دیتی ہے۔

 

ٹیگس