Jul ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر اسرائیل کی بمباری

بدھ کی صبح خبر رساں ذرائع نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے لبنان کے جنوب میں واقع کفرکلا، عیتا الشعب اور البستان کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔

بعض خبری ذرائع نے لبنان کے جنوب کے "رامیا" قصبے میں واقع ایک کلینک کے قریب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے حملے کی خبر دی ہے۔ ان حملوں میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں کہ جب اسرائیلی ذرائع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ لبنان کی حزب اللہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر 200 سے زائد راکٹ فائر کیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران بہت سے صیہونی فوجی مبصرین اور کمانڈروں نے صیہونی کابینہ اور صیہونی فوج کی کارکردگی پر تنقید کی ہے اور لبنان کی تحریک استقامت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ لبنان کو فلسطین کی تحریک حماس کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور اور چوکس سمجھتے ہیں جبکہ تحریک حماس نے ہی غزہ میں صیہونی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

 

ٹیگس