Jul ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  •  غزہ میں 164 صحافی شہید

غزہ میں ایک اور رپورٹر کی شہادت کے بعد صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 164 ہوگئی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے شہدائے الاقصی اسپتال کے احاطے میں صحافیوں کے خیمے پر صیہونی فوج کے حملے میں ایک صحافی شہید ہوگیا۔

 صیونی فوج کے اس حملے میں شہید ہونے والے صحافی کا نام حیدر ابراہیم بتایا گیا ہے۔

شہید ہونے والے صحافی حیدر ابراہیم

اس درمیان میڈیا کے لئے کام کرنے والے ایک کیمرہ مین محمد الزعانین جنوبی غزہ کے علاقے  خان یونس کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہوگئے ہیں۔

 دوسری طرف ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطینی محکمہ صحت کے اعلان کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے عام فلسطینی شہریوں کی تعداد 38 ہزار 983 اور زخمیوں کی تعداد 89 ہزار 727 ہوگئی ہے۔

زخمی ہونے والے کیمرہ مین محمد الزعانین

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پر آج بھی صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

   خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور مرکزی غزہ کے شہر دیر البلح پر صیہونی فوجیوں کی سنگین حملوں میں کم سے کم 26 فلسطینی شہید اور 36  زخمی ہوگئے ۔

 

ٹیگس