صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر برسائے بم
Jul ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح جنوبی لبنان کے حولہ ، مرکبہ ، عیتاالشعب ، خیام، شاہین ، یارون ، میس الجبل ، کفر کلا، عیترون اور برج الشمالی پر بمباری کی ہے جس میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی رپورٹیں ابھی تک نہیں ملی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اس حملے سے قبل اپنے دو الگ الگ بیانات میں کہا تھا کہ غزہ میں ثابت قدم ملت فلسطین اور اس کی شجاع و شریف استقامت کی حمایت اور جنوبی لبنان کے پرامن اور پائدار دیہاتوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب ميں شمالی مقبوضہ فلسطین کی شتولا اور المنارہ علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے اڈوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔