Jul ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیل کا غزہ پر وحشیانہ حملہ جاری،  متعدد بچوں سمیت کئی شہید و زخمی

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں آج بھی متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہیں.

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کے دوران گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سینتیس فلسطینی شہید اور تہتر دیگر زخمی ہوئے اس طرح شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کے انتالیس ہزار چار سو سے زائد ہو گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی نوے ہزار نو سو چھیانوے تک پہنچ گئی ہے۔ در ایں اثنا بنی سہیلا میں موجود شہیدوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

 غزہ کی شہری دفاعی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام راستے بند ہیں اور نوے فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

 

ٹیگس