اسرائیل نے پھر کیا غزہ کے دو اسکولوں پر وحشیانہ حملہ، درجنوں شہید اور زخمی
فلسطینی میڈیا سنٹر اور الجزیرہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر میں واقع "حسن سلامہ" اور "النصر" نامی اسکولوں پر اسرائیل کے ذریعے کی گئی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم 25 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس خبر کے سلسلے میں مزید معلومات سامنے آنے پر ہم آپ کو ان حملوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بصال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے النصر اور حسن سلامہ اسکولوں پر بمباری کرکے قتل عام کیا ہے۔ انہوں نے ان مناظر کو بیان کیا جہاں اسکولوں پر ہوئے حملوں کو "مشکل اور المناک" قرار دیا گیا تھا اور بتایا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں 80 فیصد بچے ہیں۔
در ایں اثنا فلسطین کی پوسٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور صیہونی فوج نے آج بھی مختلف علاقوں پر بمباری و گولہ باری جاری رکھی جس میں دسیوں فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوئے۔