Aug ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے میزائلی حملوں سے محفوظ رہنے کیلئے پناہ گاہوں میں چلے جائیں: صیہونی حکومت

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی آبادی کے علاقوں اور صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے جوابی حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے ایک رپورٹ میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں واقع مغربی الجلیل پر حزب اللہ کی جانب سے درجنوں میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے۔ اس ٹی وی چینل نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ شمالی فلسطین پرحزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل حملے، جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت کے جواب میں انجام پا رہے ہیں ۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں طیر حرفا پر شدید بمباری کی ہے۔ مقبوضہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ کے وسیع میزائل حملوں کے ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت نے مقبوضہ مغربی الجلیل کے صیہونیوں سے کہا ہے کہ وہ پناہ گاہوں میں خود کو محفوظ رکھیں ۔ ایک اور صیہونی ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کی ڈرون توانائی نے صیہونی سیکورٹی اداروں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

حزب اللہ روزانہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے اور ان حملوں سے جہاں صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہے وہاں ان حملوں کو ناکام بنانے میں صیہونی حکام کی جارح فوجی طاقت ناکام و ناتواں ثابت ہو رہی ہے۔

ٹیگس