Sep ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • لبنان پر اسرائیل کی شدید اور وحشیانہ بمباری 1000 افراد شہید و زخمی، متعدد گھر تباہ

غاصب صیہونی حکومت کے لبنان پر آج شدید اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک تقریبا 1000 افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کی جا رہی ہے اور اسی دوران لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 182 افراد شہید اور 727 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے شدید اور وحشیانہ حملوں میں 200 افراد شہید ہوئے ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جب کہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس