Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کےاہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کےاہل خانہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کےمطابق صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے وزيراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور اسے سب سے بڑا جھوٹا قرار دیا-

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے اس اجتماع میں نیتن یاہو کو صیہونی حکومت کا دشمن قرار دیا اور کہا کہ نیتن یاہوغزہ سے قیدیوں کو واپس لانے میں حاصل ہونے والی ناکامی کا داغ نہيں مٹا سکتے۔

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کی کامیابی کے لئے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالے جانے کا بھی واشنگٹن سے مطالبہ کیا۔

ٹیگس